ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آلودگی کے پیش نظراین جی ٹی کا ’آستھا ‘پر وار، ایک دن میں 50ہزار عقیدت مند ہی کرسکیں گے وشنو دیوی کی زیارت 

آلودگی کے پیش نظراین جی ٹی کا ’آستھا ‘پر وار، ایک دن میں 50ہزار عقیدت مند ہی کرسکیں گے وشنو دیوی کی زیارت 

Mon, 13 Nov 2017 22:40:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 13نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) این جی ٹی نے وشنو دیوی مندر کی زیارت و دیدار کے متعلق ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اب آلودگی اور فضائی کثافت کے پیش نظر وشنو دیوی کی زیارت صرف 50ہزار افراد ہی کرسکیں گے ۔ این جی ٹی نے کہا کہ 50 ہزار سے زائد افراد ایک دن میں وشنو دیوی مند کا دورہ نہیں کر سکیں گے ۔ این جی ٹی نے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ اگر تیرتھ یاتریوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگی تو انہیں صرف کٹرا یا اردھ کماری پر ہی روکنا ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے مندر عمارتوں میں کسی قسم کی نئی عمارت تعمیر کرنے پر بھی حکم امتناعی جار ی کی ہے ۔ این جی ٹی ویشنو دیوی جانے والی سڑکوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملحقہ علاقوں پر بھی نگاہ رکھی جا رہی ہے ۔ سال گزشتہ این جی ٹی نے وشنو دیوی شرائن بورڈ کو نوٹس جاری کرکے کہا تھا کہ میونسپل سولیڈ ویسٹ اور سی ویز ٹریٹ منچ پلانٹ کو لے کر اپنی پوری تفصیلات پیش کرے ۔وشنو دیوی مندر جموں کشمیر کے کٹرا میں ہے، اس کی زیارت کرنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں ہندو مذہب کے افراد جاتے ہیں ک۔ اس مندر میں نوراتری کے موقعہ لاکھوں کی تعداد میں بھکت آتے ہیں ، مندر کی دیکھ ریکھ اور نگرانی وشنودیوی شرائن بورڈ کی ذمہ دار ی ہے ۔ 


Share: